اسلامی جمعیت طالبات کے زیراہتمام قرآن اسٹڈی پروجیکٹ کورس آج سے ہوگا

50

کراچی (پ ر) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان (جامعہ کراچی) آرٹس فیکلٹی کی جانب سے دو روزہ قرآن اسٹڈی پروجیکٹ سرٹیفکیٹ کورس کا انعقاد آج 8 اور 9 اکتوبر بروز منگل اور بدھ کو صبح 10 سے 1 بجے تک آرٹس آڈیٹوریم میں کیا جا رہا ہے۔ جس میں سورہ النور پر تفسیر ڈسکشن، تدبر سیشن اور کوئز منعقد کیا جائے گا۔ نظم شوریٰ نے تمام طالبات سے شرکت کی درخواست کی ہے۔