ترک کمپنی لاہور میں صفائی کے لیے کام کررہی ہے،وزیراعلیٰ

114

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ترکش کمپنی لاہور میں صفائی کے لیے کام کررہی ہے۔ کمپنی سندھ حکومت کے ساتھ شہر میں صفائی کے کام کے حوالے سے کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ وہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا انضمام متعارف کرانے کے خواہاں ہیں جس کے تحت جی ٹی ایس تک منتقلی،جمع کرنا، علیحدہ کرنا ،ٹریٹمنٹ اور پھر اسے ایک باہمی نظام کے تحت لینڈ فل سائٹ تک ڈمپ کرنا شامل ہے۔ انہوں نے یہ بات ترکش کمپنی او زیڈ پاک جے وی کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ کمپنی کی قیادت اس کے چیئرمین عبدالقادر تران کررہے تھے جبکہ وفد کے دیگر اراکین میں عمر اگر ایمان،نظام التین،کریم ایسن،فیک کیو کیو کایازی سی، سید افضل شاہ اور احسان جاوید شامل تھے۔وزیراعلیٰ سندھ کی معاونت صوبائی وزیرمحنت سعید غنی ، صوبائی وزیر سید ناصر شاہ ، صوبائی وزیر انرجی امتیاز شیخ ، صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب ودیگر نے کی۔صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ان کے پاس سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے انضمام کو ڈیولپ کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ کمپنی صفائی کے کام اورگھروں سے کچرا جمع کرنے کی ذمے دارہو۔