ملیر اورلانڈھی کے عوام کوکڈنی سینٹر سے محروم کرنے کی سازش

53

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سوشل سکیورٹی اسپتال انتظامیہ (میڈیکل ایڈوائزر) میمن صاحب کی ضلع کورنگی اور ضلع ملیر لانڈھی بن قاسم میں واقع واحد کڈنی سینٹر (اسپتال) کو ایک مذموم سازش کے تحت سول اسپتال کراچی منتقل کرنے کی پلاننگ مکمل کر لی گئی۔ ڈاکٹر محمد علی شاہ نوناری اس فیصلے کے خلاف ڈٹ گئے۔ انتظامیہ نے کڈنی سینٹر کا اسٹاف واپس لے لیا اور ادویات بند کر دی ہیں۔ ڈائیلائسز کی چار میں سے تین مشینیں بند کر دی گئی ہیں۔ مریض ادھر ادھر دھکے کھانے پر مجبور اور مریض رل گئے ہیں جب کہ مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ اسپتال انتظامیہ مختلف ہتھ کنڈوں کے ذریعے ڈاکٹر محمد علی شاہ نوناری کو ڈرانے اور باز رہنے کی تلقین کر رہی ہے۔