ٹرمپ کی چالبازیوں سے ہوشیار رہنا ہوگا،ثروت اعجاز قادری

131

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی چالبازی سے ہوشیار اور کشمیر کیلیے فیصلہ کن جنگ لڑنا ہوگی،ہمیں اپنی طاقت اور قوم پر اعتماد ہے، بھارت نے جارحیت کی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دینگے،جہاد کے سوا مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ امریکا بہادر کی ثالثی کیلیے کردارادا کرنے کی پیشکش دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہے۔