آزادی مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،فراز تنولی

92

کراچی (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما فراز تنولی، نائب صدر جاوید میر ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا ہے کہ آزادی مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ فراز تنولی نے کہا کہ عوام کے حقوق کی جنگ سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ نا اہل حکومت کو اب جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نا تجربہ کار وزرا نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے، جس سے مہنگائی کا ایک طوفان آ گیا ہے۔