وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کے مقدمے میں گواہوں کا بیان قلمبند

121

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے پانی کی بندش کیخلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کے مقدمے میں گواہ کا بیان قلمبند کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔کراچی سٹی کورٹ میں عدالت کے روبرو پانی کی بندش کیخلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ استغاثہ کی جانب سے گواہ پولیس اہلکار عامر کا بیان قلم بندکرلیا گیا۔ عدالت نے 12 اکتوبر تک مزید گواہوں کو طلب کر لیا۔ مقدمے میں میئر کراچی وسیم اختر، خواجہ اظہار، محفوظ یار خان اور ساتھی اسحاق شامل ہیں۔ مقدمے میں اب تک 2 گواہوں کے بیانات قلم بند کیے جاچکے ہیں۔ ملزمان کیخلاف 2016 ء میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزمان کیخلاف کیس سرکار کی مدعیت میں درج ہے۔ ملزمان کیخلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ اور ریڈ زون میں دفعہ 144 کیخلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔