ناگاعلیحدگی پسندوں نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

111

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست ناگالینڈ کے علیحدگی پسند رہنما نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی ریاست ناگالینڈ کے علیحدگی پسند رہنما ازاک موویہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکی خصوصی
حیثیت سلب کرنے والا بھارتی اقدام ناقابل قبول ہے اور کشمیر کا ماضی دیکھتے ہوئے یہ اقدام کشمیری عوام کے ساتھ دھوکا ہے، آرٹیکل 370 کا خاتمہ کشمیریوں کی خواہش کے خلاف کیا گیا جسے مسترد کرتے ہیں۔