نواز شریف کیخلاف زیر سماعت دعویٰ تکمیل معاہدہ کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی

154

شیخوپورہ (آن لائن) سول جج شیخوپورہ نازیہ علی نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کے بھتیجے میاں یوسف عباس شریف کے خلاف زیر سماعت دعویٰ تکمیل معاہدہ مختص بیعہ کی
سماعت15 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکم جاری ہے کہ میاں نواز شریف کو دوبارہ سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کے ذریعے عدالت میں طلب کیے جانے کا سمن بھیجا جائے۔ فاضل عدالت نے اس دعویٰ کے مدعی ملک محمد اشرف کے ایڈووکیٹ سید محمد جاوید رضوی کی استدعا کو مسترد کر دیا کہ اب میاں نواز شریف اور ان کے بھتیجے کو اخبار میں اشتہار جاری کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے ۔ تاجر ملک محمد اشرف نے دعویٰ دائر کیا ہوا ہے کہ نواز شریف نے فیروز وٹواں کے نزدیک اپنی 88 کنال 5 مرلے اراضی مدعی کو اپنے بھتیجے میاں یوسف عباس شریف کو پاور آف اٹارنی دے کر ساڑھے 7 کروڑ روپے میں فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہوا ہے جس کی اب تکمیل نہیں کی جا رہی ۔