بھارتی فضائیہ میں پیشہ ورانہ درجے کی صلاحیت ہی نہیں‘ سہیل امان

137

اسلام آباد(آن لائن) پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان نے کہاہے کہ بھارتی فضائیہ میں پیشہ ورانہ درجے کی صلاحیت ہی نہیں ہے، ان کے ایک روسی جنگی جہازکوبھارت میں 25 میل اندر پاکستانی پائلٹ نے کنٹرول لائن عبور کیے بغیر مار گرایا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے دفاعی ماہرین کی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بھارتی ائر چیف کے دیے گئے بیان کہ بھارتی فضائیہ جنگ اور بالاکوٹ طرز کے مزید آپریشن کے لیے تیار ہے کا بالواسطہ جواب دیتے ہوئے
سہیل امان نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کا معاملہ محلے کے اس کمزور بدمعاش سا ہے جس کے ہاتھ میں چاقو تو آ جاتا ہے لیکن اسے یہ معلوم نہیں کہ مد مخالف پر چاقو چلانا کیسے ہے۔ اس کے مقابلے میں جس طرح پاکستانی ہوا بازوں نے 27 فروری کو بھارتی جارحیت کا جواب دیا اس طرح کے آپریشنز پاک فضائیہ کے لیے معمول کی بات بن چکی ہے۔یاد رہے کہ بھارتی فضائیہ آج یوم فضائیہ منا رہی ہے، اس کے ساتھ یہ اعلان بھی کیا کہ پاکستان کے ہاتھوں پکڑے جانے والے ونگ کمانڈر ابھی نندن کے اسکواڈرن کو یوم جمہوریہ کے موقع پر خصوصی ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔