کشمیرمیں محاصرے کا 64واںروز‘کئی مریض سسک سسک کرشہید

103

سری نگر (اے پی پی) جموں وکشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں فوجی محاصرے کا 64واں دن‘ ایمبولینس سروس کی بندش اور اسپتالوں میں ادویات کی قلت کے باعث کئی مریضوں نے سسک
سسک کر جان دیدی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محاصرے کی وجہ سے مقبوضہ علاقے کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔ مسلسل محاصرے کی وجہ سے لوگوںکو اشیائے ضرویہ کی شدید قلت کاسامنا ہے۔ 64روز کے دوران سخت پابندیوں کی وجہ سے تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔ درجنوں مریض ادویات کی قلت ‘ایمبولینس کی عدم دستیابی اور بروقت اسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے شہید ہو گئے ہیں۔ نئی دلی میںماہرین تعلیم ، صحافیوں اور سیاسی رہنمائوںسمیت 284 افراد نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بھارتی وزیر اعظم اور صدر کے نام ایک عرضداشت میں مقبوضہ علاقے میں جاری موجودہ پابندیوںکو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے موبائیل اور انٹرنیٹ سروسز کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ مواصلاتی بندش کو حال ہی میں کیرالہ ہائی کورٹ نے بنیادی حقوق کے منافی قراردیا ہے۔