حکومت کسی کے کہنے پر نہیں گرے گی،وزیر داخلہ

155

وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈاعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ کے کہنے پرحکومت نہیں گرے گی۔

 نے کہا ہے کہ کسی  مدرسے کی رجسٹریشن منسوخ  نہیں کی جائے گی،مدارس کا نصاب تبدیل نہیں کیا جا رہا بلکہ انہیں اعلی تعلیم دینے کی کوشش کر رہے ہیں،نہ مدرسوں کو چھیڑ رہے ہیں نہ نصاب کو تبدیل کر رہے ہیں،اسلام آباد میں دفعہ 144 ہے،میں سمجھتا ہوں مولا نا 27 اکتوبر  کونہیں آئیں گے،عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جنھوں نے ریاست مدینہ کی بات کی۔

اسلام آباد میں پولیس سہولت سینٹر میں اوورسیز پاکستانی سہولت کاؤنٹر کے افتتاح کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ اعجازشاہ نے کہاکہ کسی مدرسے کی رجسٹریشن منسوخ  نہیں کی جارہی نہ مدارس کا نصاب تبدیل کیا جارہا ہےبلکہ انہیں اعلی تعلیم دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نےت کہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، کسی کے کہنے پر حکومت نہیں گرے گی۔ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کے عوام لے کر آئے ہیں، جب تک عوام کا اعتماد رہے گااور حکومت کی ڈلیوری ٹھیک رہے گی اسے ستے خیراں ہے،کوئی پی ٹی آئی حکومت کو نہیں نکال سکتا۔

انہوں نےکہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 ہے،میں سمجھتاہوں مولانا27 اکتوبر  کونہیں آئیں گے،ان کا اسلام آباد آنے کا وقت ٹھیک نہیں ہے،اللہ تعالی کسی بھی وقت ہدایت دے سکتا ہے، مولانا کو بھی ہدایت ہوگی۔

اعجاز شاہ نے مزید کہاکہ عمران خان اسلام آباد آئے تو وہ وقت اور تھا، صحیح وقت پر غلط کام بھی چل جاتاہے، یہ جو اسلام آباد آرہے ہیں ملک کے خلاف آرہے ہیں۔