لنکن بورڈ وسیم اکرم کی خدمات حاصل کرنے کا خواہاں

285

لاہور: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان و فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق سری لنکن بورڈ کی جانب سے پاکستان کے سابق اسٹار وسیم اکرم کی خدمات حاصل کیے جانے کا امکان ہے  جبکہ ڈیل ہونے کی صورت میں وسیم اکرم مختصر وقت کیلیے سری لنکا کے کوچز اور سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ سیشن کریں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اس وقت پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔