قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر بحال

607

سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر بحال کردیا۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے جعلی ووٹوں کی بنیاد پر قاسم سوری کی انتخابی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا تاہم قاسم سوری نے ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

پیر کے روز جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی تو قاسم سوری کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ میرا موکل قاسم سوری پانچ ہزار سے زائد ووٹوں کے مارجن سے جیتا، میرے موکل کے 25973 ووٹ اور رنراپ نے 20089 ووٹ لئے،  نادرا نے غیرمعیاری سیاہی پر ووٹ مسترد کردیئے، غیرمعیاری سیاہی کا ذمہ دارمیرا موکل کیسے ہو سکتا ہے؟

عدالت نے موقف سننے کے بعد ٹریبونل کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے قاسم سوری کی اسمبلی رکنیت بحال کردی  اور قرار دیا کہ کیس کا فیصلہ ہونے تک حلقے میں ضمنی الیکشن نہ کرائے جائیں۔

قاسم سوری کی این اے 265 کے دوبارہ انتخابات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر