جج ویڈیو کیس میں نوازشریف نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کردی

316

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کردی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو اختیار ہے کہ وہ اس ویڈیو اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد جج ارشد ملک کی طرف سے نوازشریف کو دی گئی سزا کا ازسرنوجائزہ لے۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے ہمیں نوٹس دیے بغیر فیصلہ سنادیا جب کہ ہمارا موقف بھی نہیں سناگیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ  ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر ہمارا موقف بھی سنا جائے، سپریم کورٹ نے جو ویڈیو اسکینڈل میں فیصلہ دیا اُس سے ہمارا حق متاثر ہوا، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ہمارا موقف سنا جائے اور عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔