جماعت اسلامی کی درخواست پر پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل

670

اسلام آباد ہائی کورٹ بڑا اقدام سامنے آگیا ، پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں محمد اسلم کی درخواست پر سماعت کی جس میں اسلام آباد کے شہریوں کیلئے پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت تک ایم سی آئی شہریوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم سی آئی اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب بھی طلب کر لیا۔