“معاشرے میں احساس کا جذبے عام کرنے سے سماجی مسائل کا حل ممکن ہے”

200

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ معاشرے میں احساس کے جذبے عام کرنے سے سماجی مسائل حل کرنے میں بڑی کامیابی ممکن ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت آج اسلام آباد میں دسترخوان بچھایا جائے گا جہاں معاشرے کے ناداروں کےلئے سیلانی لنگر کا اہتمام ہوگا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کھانا کھلانا انبیاء کی سنت مبارکہ ہے،اس کارخیر سے صلہ رحمی، خدمت انسانیت، اور کمزوروں کے احساس کے جذبہ کی حوصلہ افزائی ہوگی۔