بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ

334

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے خاران میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز خاراب سے جنوب کی جانب 70 کلو میٹر تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ آزاد کشمیر اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں زلزلے سے درجنوں افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔