طالبان نے 3 بھارتی انجینئرز کے بدلے 11 ساتھی رہا کروا لیے

277

افغان طالبان نے 3 بھارتی انجینئرز کے بدلے اپنے 11 اہم ساتھیوں کو  رہا کروا لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق طالبان کمانڈر اکبر آغا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان جیل میں قید 11 ساتھیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے جب کہ طالبان کی قید میں موجود 3 بھارتی انجینئرز کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

اکبر آغا  کا کہنا ہے کہ رہا کیے جانے والوں میں کنڑاور نمروز کے شیڈوطالبان گورنر بھی شامل ہیں۔دوسری جانب افغان محکمہ دفاع اور صدارتی دفتر نے قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا اور نہ نئی دلی یاافغان حکومت نے قیدیوں کی رہائی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت اسلام آباد میں ہونے والی امریکا -طالبان غیر رسمی ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے،  دورہ پاکستان کے دوران افغان طالبان کے سیاسی مشن کے 12 رکنی وفد نے ملاعبدالغنی برادر کی قیادت میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل سے ملاقات کی تھی۔

امن مذاکرات کی منسوخی کے بعد امریکا اور طالبان میں پہلی ملاقات