بدین جنرل بس اسٹینڈ سے محمد ی چوک تک  روڈ کی خستہ حالی دور کی جائے، یاسین بلوچ

134

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما محمد یاسین بلوچ نے کہاکہ بدین جنرل بس اسٹینڈ سے محمد ی چوک تک روڈ کی خستہ حالت اور پانی جمع ہونے سے تالاب کا منظر پیش کرنے قابل تشویش ہے جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر عائشہ ابڑو نے بھی یہاں کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقہ جو کہ صنعتی علاقہ ہے کو کمرشل ایریا میں تبدیل کرتے ہوئے دکانیں تعمیر کرکے کرایہ پر دی جارہی ہیں جس سے مزید مسائل پیدا ہورہے ہیں۔