فنڈز کی عدم دستیابی سے اسکولز زبوں حالی کا شکار ہیں، خالد آفریدی

243

 

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت المدرسین کے رہنماؤں چیئرمین خالد آفریدی، محفوظ کے کے، کنور محمد فیصل، جنید زئی، مقیت اخان نے مشترکہ بیان میں محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے دو بڑے فیصلے غیر قانونی کرنے پر شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 19 اگست کو تبادلوں پر پابندی اور نئے سیکرٹری تعلیم نے عمرہ اور زیارت کے لیے جانے والوں پر ایکس پاکستان لیوکی پابندی لگاکر ثابت کردیا کہ ابھی وڈیرانہ اور ہندو سوچ کے حامل افسران موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے اور تعلقوں میں ٹیچرز کی کمی کو تعلقہ وائز ہی پورا کیا جاسکتا ہے اور انٹر ریجن ٹرانسفر پر پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر پرائمری اور ہائی سکینڈری کو بائیو میٹرک کرنے کے اختیارات تفویض کیے جائیں تاکہ اساتذہ کراچی سندھ سیکرٹریٹ کے چنگل سے آزاد ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ تاحال اسکولوں کو فرنیچر مہیا نہ کیا جاسکا ہے اور تعلیم ورکس کو فنڈز نہ دینے پر اسکول زبوں حالی کا شکار ہیں۔ رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ سندھ، چیف سیکرٹری اور گورنر سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر عمر اور زیارت کرنے کے لیے جانے والوں پر سے پابندی ہٹائی جائے بصورت دیگر جمعیت المدرسین ملک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف سینہ سپر ہوجائے گی، جس کی تمام تر ذمے داری حکومت سندھ پر عائد ہوگی۔