بھارت انسانیت کا دشمن اور دنیا کا سب  سے بڑا دہشت گرد ملک ہے، ملک یونس

95

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ملک انجمن یوتھ ویلفیئر کے صدر ملک یونس جمال، ملک جعفر حسین، ملک رمضان ودیگر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو عوام تک رسائی نہ دینے کا عالمی برداری نوٹس لے۔ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں اور جدوجہد پر منفتی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت انسانیت کا دشمن اور دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور جلد کشمیر بنے گا پاکستان۔