جماعت اسلامی گجرات کا کشمیر مارچ عظیم الشان ہوگا ،ضیا اللہ

98

لاہور (نمائندہ جسارت) 27اکتوبر کو جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان آزادی کشمیر مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات سید ضیا اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز البدر بک ہائوس میں کشمیر ریلیف کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو ہونے والے اس عظیم الشان آزادی کشمیر مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کریں گے اور یہ عظیم الشان مارچ گجرات شہر میں جماعت اسلامی کی طرف سے کیا جا رہا ہے اس مارچ میں جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت شریک ہو گی۔ اجلاس میں آزادی کشمیر مارچ کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیااور مختلف فیصلے کیے گئے ۔اجلاس میں چیئرمین کشمیر ریلیف کمیٹی ضلع گجرات راجہ مزمل ، سر پرست اعلیٰ سید احسن کلیم ، نائب قیم جماعت اسلامی ضلع گجرات عارف خان و دیگر ممبران نے بھی شرکت کی ۔