قومیں اساتذہ کے ذریعے نئی نسل میں اپنی اقدار اور روایات منتقل کرتی ہیں، رضوان احمد

122

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) اساتذہ کسی بھی معاشرے کے معمار ہوتے ہیں۔ قومیں اساتذہ کے ذریعے نئی نسل میں اپنی اقدار اور روایات منتقل کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر الخدمت فائونڈیشن شمالی پنجاب رضوان احمد نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر راولپنڈی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ موجودہ نسل کو حروف شناسی سے لے کر قومی اور ملی امنگوں سے ہم آہنگ کرنے تک اساتذہ کا کردار غیر معمولی ہوتا ہے۔ جو قومیں اساتذہ کی توقیر نہیں کرتیں وہ کبھی ترقی کی منازل نہیں طے کرسکتیں۔ ہمیں چاہیے کہ اساتذہ کرام کی عزت کو معاشرے میں عام کیا جائے۔