بلوچستان مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق

86

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان میں مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ دکی میں مقامی کوئلے کی کان میں دوران کام بجلی کا کرنٹ لگنے سے نعمت اللہ ولد عبدالصمد سکنہ سرخاب کیمپ موقع پر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ دریں اثنا ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر کے قریب سبی جیکب آباد نیشنل ہائی وے پر ٹوڈی کار تیز رفتار ی کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دوست علی بگٹی موقع پر جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال ڈھاڈر لے جایا گیا، جہاں طبی امداد دینے کے بعد انہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق ڈیرہ اللہ یار سے بتایا جاتا ہے۔ ادھر لسبیلہ کی حب ندی میں ڈوب کر کراچی کے علاقے لیاری کا رہائشی جاں بحق ہوگیا۔