نوابشاہ حیسکو کے ہزاروں ملازمین طبی سہولیات سے محروم

161

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) حیسکو کے ہزاروں ملازمین سے طبی سہولیات چھین لی گئیں، حیدر آباد کے علاوہ کہیں اسپتال موجود نہیں، مذکورہ اسپتال میں بھی مکمل طبی سہولت نہیں، پیپکو کے اعلان کردہ 15 فیصد الائونسز کو تا حال جاری نہیں کیا جاسکا، ملازمین نے مطالبہ کردیا کہ ہر بڑے شہر میں حیسکو ملازمین کے لیے اسپتال تعمیر کیے جائیں جبکہ یونیز کی خاموشی بھی سوالیہ نشان اختیار کرگئی ہے۔ حیسکو واپڈا میڈیکل ڈسپینسریز بدنظمی کا شکار ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے ملازمین سخت پریشان ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے چاروں سرکلز حیدرآباد، لاڑ، میرپور خاص اور نوابشاہ کی ڈسپینسریز میں حیسکو ملازمین کو بڑے عرصے سے ادویات نے ملنے کی شکایات عروج پر ہیں، جبکہ واپڈا ڈسپینسریز کے ایم ایس کہتے ہیں کہ انہیں واپڈا ہائوس لاہور سے ادویات ملتی ہی نہیں، ملازمین کا مزید کہنا ہے، کہ میڈیکل بلز میں جان بوجھ کر متعلقہ ڈاکٹر کٹوتی کا اختیار استعمال کرکے، ہمیں عام میڈیکل سے ملنے والی مہنگی دوائوں کا بل کٹوتی کردیتے ہیں، جس سے حیسکو ملازمین کو واپڈا میڈیکل فیسلٹی لینے کا کوئی فائدہ نہیں حاصل نہیں ہورہا۔ اگر دوائیں نہیں ہیں، تو یہ ڈاکٹرز حضرات اس معاملے کو حیسکو BOD واپڈا میڈیکل بورڈ حیسکو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو، کمپنی سیکرٹری اور منسٹر فار واٹر اینڈ انرجی پاور ڈویژن کے سامنے پیش کیوں نہیں کرتے؟ ان اہم مسائل کو متعلقہ افسران سے ڈسکس کیوں نہیں کرتے حیسکو میں CBA یونین اس معاملے پر آخر خاموش کیوں ہے؟ ایسے بہت سارے سوال اب حیسکو انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا کھلا ثبوت پیش کررہے ہیں۔ جس وجہ سے حیسکو ملازمین میں شدید بے چینی اور مایوسی پھیل رہی ہے جو کسی بڑے احتجاج کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔ سالانہ بجٹ کے باوجود اسے استعمال نہ کرنا معنی خیز ہے، ہر واپڈا ڈسپینسریز میں 2 میل ڈاکٹر ایک فیمیل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، میڈیکل انچارج ہوتا ہے۔ ملازمین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بے نظیر آباد حیسکو ملازمین کے لیے اسپتال تعمیر کیا جائے۔