حکومتی حلقوں میں قادیانی لابی مؤثر و متحرک ہو چکی ہے،مولانا علیم الدین

444

لاہور( جسارت نیوز)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی اقبال ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام ختم نبوت کنونشن جامع مسجد مدنی علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں مجلس تحفظ ختم نبوت کے بزرگ رہنما مولانا محمدغازی کی صدارت میں منعقد ہوا۔کنونشن میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا علیم الدین شاکر، معروف خطاط مولانا عنایت اللہ رشیدی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، قاری معاویہ محمود مکی، مولانا قاضی عبدالودود، ڈاکٹرمحمدرفیق شیخ، مولانا عمریونس، مقامی کونسلر محمدافضل بھٹی، شیخ محمد فیصل، حافظ محمدسلمان، مفتی محمد نوید،احدقاسم، احمدقاسم نے شرکت کی۔ مولانا علیم الدین شاکر نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد ہے۔ حکومتی حلقوں میں قادیانی لابی مؤثر و متحرک ہو چکی ہے۔ اہل حق حکومت کو قادیانیوں کا سہولت کار نہیں بننے دیں گے۔ حکمران قادیانیت نوازی سے باز آ جائیں۔ قادیانی اسلام کے باغی اور پاکستان کے غدار ہیں۔ قادیانیت انگریز کا لگایا ہوا پودا ہے۔ حکمران بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے قادیانیوں کی ناز برداریاں کر رہے ہیں۔ منکرین ختم نبوت کے لیے نرم گوشہ رکھنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا۔ فتنہ قادیانیت کی سرکوبی ایمانی فریضہ ہے۔مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ 10.11اکتوبر کو چناب نگر میں منعقد ہونیوالی سالانہ ختم نبوت کانفرنس یہ اتحاد امت کا عملی مظاہرہ ہوگی۔یہ کانفرنس محض رسمی پروگرام نہیں بلکہ یہ کانفرنس اسکا کاتسلسل ہے جو کہ ہمارے اکابرین نے قادیانی سے شروع کیا تھا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ہرسال چناب نگر میں ایک گلدستہ سجاتی ہے جسمیں تمام مکاتب فکر کے جیدعلما ، مشائخ،وکلاء￿ ،تاجربرادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہیں۔ ہم سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ چناب نگر سالانہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں۔ قادیانی پاکستان دشمن عالمی طاقتوں کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ قادیانی بیرون ملک پاکستان اور اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا آئینی فیصلہ کسی صورت ختم نہیں ہو سکتا۔ آئین کی اسلامی شقوں کو چھیڑنے والی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔ منکرین ختم نبوت کا پوری دنیا میں تعاقب کریں گے۔مولانا قاضی عبدالودود نے کہا اسلام اورملک عزیز کا تحفظ اسی صورت میں ممکن ہے کہ اسکی بنیاد عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کی ارتدادی سرگرمیوں کیخلاف آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے۔ اسلام پسند و محب وطن عناصر فتنہ قادیانیت کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں کیخلاف متحد ہوجائیں اور قادیانیوں کی ناپاک سازشوں کاآئینی و قانونی مقابلہ کرنے کیلیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔جو کہ تمام مسلمانوں کا دینی، ملی و قومی فرض ہے۔کنونشن میں عوام سے وعدہ لیا گیا کہ وہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر میں شریک ہوکر اسلام کے بنیادی عقیدہ تحفظ ختم نبوت کے کام میں عملی طورپر شریک ہوں۔