عظیم پورہ جم خانہ شیخ عبدالغفور کر کٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں

91

کراچی( اسٹاف رپورٹر)عظیم پورہجم خانہ پہلے سیمی فائنل میں مضبوط حریف ملیر جیم خانہ کو ایک سخت اور دل چسپ مقابلے کے بعد آخری اوورز کی تیسری بال پر تین وکٹوں سے شکست دیکر فرسٹ شیخ عبدالغفور میموریل کر کٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا، ینگ پاک فلیگ سی سی کے زیرِ اہتمام کھیلے جارہے فرسٹ شیخ عبدالغفور میموریل کر کٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاک اسٹار گرائونڈ پر عظیم پورہجم خانہ نے ٹاس جیت کر ملیر جم خانہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ملیر جیم خانہ نے مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 168رنز کا ٹارگٹ دیا،دانیال احسن نے87رنز اور حارث علی خان نے58رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، عظیم پورہ جم خانہ کے اسپنر غلام محی الدین نے 2،کامران خان،یحی اور شرجیل رزاق نے 1,1وکٹ حاصل کی، جواب میں عظیم پورہ جم خانہ نے میچ کے آخری اوورز کے تیسری بال 19.3اوورز میں مطلوبہ ہدف 169رنز بناکر سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کر لی،یحی نے شاندار نصف سنچری72رنز بنائے،محمد عثمان 35اور ناصر خان نے32رنز کی زمہ دارآنہ اننگز کھیلی جبکہ صدف عباس نے میچ وننگ چھکے کی مدد سے 11رنز ناٹ آؤٹ بنائے، ملیر جیم خانہ کے اسپنر محمد اسد نے3،اعظم حسین،حارث ایاز نے2,2وکٹیں حاصل کیں۔