محمد حسنین ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر بولر بن گئے

133
محمد حسنین ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر بولر بن گئے

لاہور (جسارت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر بولر بن گئے، انہوں نے 19 سال 183 دن کی عمر میں یہ کارنامہ سر انجام دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ افغانستان کے اسپنر راشد خان کے پاس تھا، انہوں نے 20 سال 157 دن کی عمر میں آئرلینڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔ محمد حسنین نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنے تیسرے اوور کی آخری گیند پر بھانوکا راجا پکسے اور اگلے اوور کی ابتدائی دو گیندوں پر بالترتیب ڈاسن شناکا اور شیہان جے سوریا کو آئوٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی، محمد حسنین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہیٹ ٹرک کر کے بہت خوشی ہوئی، آئندہ میچز میں بھی اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا، امید ہے کہ مجھے ٹیسٹ میں بھی کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔