ڈرائیور مہر خلیل سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کے لیے بے تاب

101

لاہور(آئی این پی) ڈرائیورمہر خلیل سری لنکن ٹیم سے ملاقات کیلئے بے تاب ہیں۔مارچ 2009میں مہمان آئی لینڈرز پر حملے کے بعد بس کو بھگا لے جانے والے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اگرچہ سیکورٹی مسائل کی وجہ سے پلیئرز سے ملاقات آسان نہیں ہوگی تاہم میری خواہش ہے کہ ہوٹل یا اسٹیڈیم میں موقع مل جائے۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں مہمان کرکٹرز کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب حالات بہت بہتر اور ان کو کسی طرح کے سیکورٹی خدشات کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے، میں پاکستان آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔