پنٹینگولر ٹی 20 سیریز، آئرلینڈ کو عمان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

130

مسقط (جسارت نیوز) اومان نے پنٹینگولر ٹی 20 کرکٹ سیریز میں آئرلینڈ کو 43 رنز سے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا، آئرش ٹیم 174 رنز کے تعاقب میں 130 پر ڈھیر ہوگئی، اتوار کو کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں اومان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے، عامر کلیم 46 اور جتندر سنگھ 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مارک ایڈیئر اور اسٹورٹ تھامسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ۔ آئرلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 16.2 اوورز میں 130 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، کیون اوبرائن 39 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، محمد ندیم اور خاور علی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔