سری لنکا کے تمام کھلاڑی پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کو تیار ہیں،لنکن کپتان

102

لاہور(جسارت نیوز)سری لنکن ٹیم کے کپتان دسن شاناکا نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑی پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کو تیار ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں سری لنکن ٹیم کے کپتان دسن شاناکا کا کہنا تھا کہ چھ سال بعد نمبر ون ٹیم کے خلاف کامیابی پر بہت خوشی ہے، ہم نے آج اچھی کرکٹ کھیلی اس لیے فتح ملی۔ان کا کہنا تھا کہ محمد حسنین بہترین کھلاڑی ہیں، دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز پریکٹس کی تھی جس سے بہتر نتائج سامنے آئے، تمام سری لنکن کھلاڑی پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کو تیار ہیں ، لیگ کھیلنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔واضح رہے کہ سری لنکا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 64رنز سے شکست دیکر سیریز کافتح سے آغاز کیاہیے۔