نوویک جوکووچ نے جاپان اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

94
ٹوکیو: سربین ٹینس اسٹار نوویک جوکووچ جاپان ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد اسے بوسہ دیتے ہوئے
ٹوکیو: سربین ٹینس اسٹار نوویک جوکووچ جاپان ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد اسے بوسہ دیتے ہوئے

ٹوکیو(جسارت نیوز)ورلڈ نمبر ون سربیا کے نوویک جوکووچ نے جاپان اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے جان ملمین کو شکست دی۔اتوار کو جاپان میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سربین اسٹار نوویک جوکووچ نے آسٹریلیا کے جان ملمین کوا سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا، ان کی جیت کا اسکور 6-3 اور 6-2 رہا۔ فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نوویک جو کووچ کا کہنا تھا ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد بے حد خوشی محسوس کررہا ہوں۔