تنقید کی پروا نہیں کھلاڑیوں کو موقع دیتا رہوں گا،مصباح

51
لاہور : قومی ہیڈ کوچ مصباح الحق اور سری لنکن بلے باز ڈنوشکاگناتھیلاقذافی اسٹیڈیم کی گیلری کا دورہ کررہے ہیں
لاہور : قومی ہیڈ کوچ مصباح الحق اور سری لنکن بلے باز ڈنوشکاگناتھیلاقذافی اسٹیڈیم کی گیلری کا دورہ کررہے ہیں

لاہور(جسارت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ مجھ پر جتنی بھی تنقید ہو کھلاڑیوں کو مناسب کھیلنے کا موقع دوں گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصبا ح الحق نے تسلیم کیا کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، پہلے ٹی 20 میچ کے ابتدائی چھ اوورز میں ہماری بیٹنگ اور بولنگ فلاپ ہوئی، ہم نے غلطیاں کی ہیں اور سری لنکن نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے فیلڈنگ کراچی میں اچھی نہیں تھی لیکن کل بہتر فیلڈنگ ہوئی ہے۔مصبا ح الحق نے کہا کہ سری لنکا جب آئی تھی تو لوگ کہہ رہے تھے سب نئے پلیئر کھلا دیں، ہم بڑے کلیئر ہیں کس کھلاڑی کو کھیلانا ہے اور کوشش کریں گے کہ نئے کھلاڑیوں کو زیادہ موقع ملے۔احمد شہزاد اور عمر اکمل کی واپسی سے متعلق ہیڈکوچ نے کہا کہ عمر اکمل سے متعلق کہا جارہا تھا کہ اس کو چانس نہیں مل رہا جب کہ احمد شہزاد کی پی ایس ایل میں کارکردگی بہت اچھی تھی، احمد شہزاد کی طرح جتنے بھی کھلاڑی ہیں سب کے ساتھ انصاف کرنا چاہئے، کھلاڑی کو مناسب مواقع دینے کے بعد ڈراپ کرنا چاہیے، جتنی بھی تنقید ہو کھلاڑیوں کو مناسب کھیلنے کا موقع دوں گا۔