عبداللہ نور فٹبال،موسیٰ لاشاری کلب کوارٹرفائنل میں

142

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی محمدن فٹبال کلب ڈی ایف اے ایسٹ کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹبال اسٹیڈیم 36جی لانڈھی پر یونائیٹڈ فاؤنڈیشن کے تعاون سے جاری تیسرا آل کراچی عبداللہ نور فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے پر ی کوارٹر فائنل مقابلے میں موسی لاشاری فٹبال کلب نے عمر کے دو گول کی بدولت ملیر اسٹار کو 2-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹبال اسٹیڈیم 36جی لانڈھی پر جاری تیسرا آل کراچی عبداللہ نور فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے پری کوارٹر فائنل میں سائوتھ کی معروف کلب موسی لاشاری فٹبال کلب کے معد مقابل ملیر اسٹار آئی،جس میں موسی لاشاری نے ملیر اسٹار کو سے قابو کرکے کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا۔کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے اپنے شاندار کھیل سے شائقین فٹبال کو اپنے کھیل سے متاثر کیا۔ فاروڈز نے تین چار اچھی مووز بنائی لیکن دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپرز نے ان تمام کوششوں کو ناکام بناکر اپنی ٹیم کو خسارے سے بچایا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر تھیں۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں موسی لاشاری نے اپنے کھیل کا جلوہ دکھاتے ہوئے اسٹیڈیم میں موجود شائقین سے داد وصول کی اور کھیل کے52 ویں منٹ میں عمر نے اپنی انفردی کوشش سے گیند کو جال میں پہنچاکر اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی سبقت دلوادی۔ ایک گول کے خسارے میں جانے والی ملیر اسٹار نے گول برابر کرنے کے لئے موسی لاشاری کے گول پر حملے کئے لیکن گول کیپر اور دفاعی کھلاڑیوں نے عمدہ حکمت عملی سے تمام حربوں کو ناکام بناکر اپنی برتری کو قائم کررکھا۔ کھیل کے اختتام سے بارہ منٹ قبل کھیل کے68 ویں منٹ میں انٹرنیشنل شاکر لاشاری کے ڈربلنگ سے ملیر اسٹار کے دفاعی کھلاڑی بے بس دکھائی دیے اور شاکر لاشاری نے دو تین کھلاڑیوں کو ڈاج دیکر ایک خوب صورت کراس بال ہیڈر پر اسٹرائیکر عمر کو دیا، جس پر عمر نے کوئی غلطی نہ کرتے ہوئے ہیڈرکے زریعے گیند کو جال میں ڈال کر اپنی ٹیم کی سبقت کو 2-0سے دگنا کردیا۔ دو گول کے خسارے میں جانے والی ملیر اسٹار میچ میں کوئی گول بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔