لیبر قوانین پر عمل کیا جائے‘ امیر روان

98

فارماٹیک اور سائٹ لیبر فورم کے رہنما امیر روان نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں کے مسائل تو بے شمار ہیں لیکن سب سے اہم مسئلہ صنعتی اداروں میں لیبر قوانین پر عملدرآمد نہ ہونا ہے۔ کارخانے میں بھرتی کے وقت مزدوروں کو تقررنامہ نہیں دیا جاتا جس کی وجہ سے مزدور بے شمار قانونی حقوق اور سہولتوں سے محروم رہتے ہیں۔ قانون پر عملدرآمد کروانے والے محکمے، مالکان سے ملے ہوئے ہوتے ہیں۔ قانون پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے مزدوروں کو سوشل سیکورٹی کے کارڈ اور EOBI کے کارڈ نہیں ملتے۔