ڈاڈیکس کے شیخ نجم الدین کی آب بیتی

110

ڈاڈیکس اٹرنٹ کے محنت کش شیخ نجم الدین 22 سال ملازمت کرنے کے بعد 22 اگست کو ریٹائر ہوگئے ہیں۔ وہ ویلڈر اور فٹر کا کام کرتے تھے، جب وہ بھرتی ہوئے جب ان کی تنخواہ 2400 روپے تھی۔ ریٹائر ہونے کے وقت 21000 روپے تھی۔ نجم الدین نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1996ء میں سینئر مزدور رہنما نبی احمد کی قیادت میں ڈاڈیکس میں ایک مہینے کی ہڑتال ہوئی۔ ہڑتال کی وجہ یہ تھی کہ انتظامیہ مزدوروں کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی تھی۔ جدوجہد کے بعد انتظامیہ نے مطالبات تسلیم کیے۔ اس وقت یونین کے صدر غلام حیدر اور جنرل سیکرٹری شوکت اقبال تھے۔ شوکت اقبال کا تقریباً 4 سال قبل انتقال ہوگیا۔ نجم الدین ڈاڈیکس کی CBA یونین میں خزانچی رہ چکے ہیں۔