سید امجد علی شاہ کے خلاف ہائی کورٹ میں کیس

106

سید امجد علی شاہ رجسٹرار ٹریڈ یونین حیدرآباد کے خلاف سرکٹ بینچ سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد میں سینئر ایڈوکیٹ سید سردار علی شاہ زیدی نے پٹیشن داخل کی ہے کہ سید امجد علی شاہ سیفٹی اینڈ ہیلتھ کیڈر سے تعلق رکھتے ہیں اور اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے مطابق اس کیڈر کا افسر ایڈیشنل ڈائریکٹر لیبر/ رجسٹرار آف ٹریڈ یونین کے عہدہ پر فائض نہیں رہ سکتا۔ اس سے قبل بھی کراچی میں ایسے لیبر افسران جو اسی کیڈر سے تعلق رکھتے تھے کے خلاف اعلیٰ عدالتوں نے فیصلہ دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں عہدہ سے ہٹادیا گیا تھاور سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے شعبہ جو کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے انڈر میں ہے تعین کیا گیا تھا لیکن لیبر سیکرٹری نے اس فیصلہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئی کسی دبائو میں سید امجد علی شاہ کو اس عہدہ پر تعین کیا ہے۔ غلام سرور وتیروکو نہ صرف ہٹا دیا گیا بلکہ کوئی پوسٹنگ بھی نہیں دی گئی آرمی شوگر ملز ورکرز یونین کے عہدیداروں نے یہ پٹیشن داخل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ سید امجد علی شاہ کے خلاف دائر پٹیشن میں ان کے خلاف پارٹی بننے کی درخواست کے بارے میں سوچ رہے ہیں کیس کی سماعت 9اکتوبر کو سرکٹ بینچ حیدرآباد میں ہوگی ۔