HDAایمپلائز یونین کا مطالبہ

110

HDAایمپلائز یونین کے آرگنائزر اعجاز حسین جنرل سیکریٹری عبد القیوم بھٹی، عطر خان چانگ، نیاز حسین چانڈیو، حاجی نسیم اور عبد الحمید نے اپنے اخباری بیان میں HDAکے شعبہ واسا کے ریگولر ملازمین کی 5ماہ کی تنخواہیں، پنشن اور ورک چارج ملازمین کی 8ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے HDA انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد ان ملازمین کو تنخواہیں، پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ HDA کے افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شعبہ واسا کے ملازمین مسلسل کئی سالوں سے شدید مالی بحران میں مبتلا ہیں۔