ڈاکٹرتاج کی یاد میں پروگرام

49

نیشنل ٹریڈ یو نین فیڈریشن کے زیر اہتمام کمیو نسٹ رہنما کامریڈ ڈاکٹر محمد تاج ایڈووکیٹ کی چھتیس ویں بر سی پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے ڈاکٹر تاج کے دیرینہ ساتھی ز بیر رحمن، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر منصور، ہوم بیس وومین ورکرزیو نین کی جنرل سیکرٹری زہرا خان، نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر محمد رمضان، صحافی اور مزدور رہنما کامریڈ عمر دین اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔ صدر جلسہ گل رحمن نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ڈاکٹر تاج سا ری زندگی مزدور طبقے کے مفادات کے حصول کے لیے جدو جہد کر تے رہے۔زبیر رحمن نے کہا کہ میں نے آج تک اتنا شریف، خوش مجاز، نظریاتی اور پر عزم انسان بہت کم دیکھے۔ ناصر منصور نے کہا کہ ڈاکٹر تاج عوام کے حقوق کے لیے لڑ تے رہے۔ انہوں نے مزدوروں میں بھی کام کیا اس لیے مزدور طبقہ ان کی جدو جہد کو کبھی بھی بھول نہیں سکتا۔ زہرا خان نے کہا کہ ڈاکٹر تاج نے خواتین کے لیے بھی زبر دست کام کیا۔ رمضان میمن نے کہا کہ ڈاکٹر تاج ہم میں سے ایک ہیں۔ وہ فرنٹیئر کا لو نی، پٹھان کا لو نی اور اورنگی ٹائون میں زیادہ مقبول تھے۔