فضل الرحمن اقتدار سے دوری کے باعث ذہنی توازن کھو بیٹھے ،اعجاز چودھری

68

لاہور (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر کے مسئلے پر جو تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں مولانا فضل الرحمن ان کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، اگر کسی نے قانون کو توڑنے کی کوشش کی تو ریاست آہنی ہاتھوں سے اس غیر قانونی عمل کو روکے گی، فضل الرحمن اپنی سازش میں عوام کے تعاون سے ناکام ہونگے۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اقتدار اور کرسی سے دوری کی وجہ سے اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، اسلام آباد مارچ کے ناپاک عزائم سے پوری قوم بخوبی واقف ہے، مولانا اپنی مفاد پرستانہ سیاست کو بچانے کے لیے مذہبی کارڈ کھیلنے کے درپے ہیں، پاکستان کے عوام اور علما و مشائخ مولانا کے اس فسطائی عمل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، لوگوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرکے اپنی سیاست کو چمکانے کا وقت گزر چکا ہے۔