فیصل آباد میں10 کالونیاں غیر قانونی قرار، نقشوںکی منظوری پر پابندی عاید

157

فیصل آباد (صباح نیوز) فیصل آباد میں 10 کالونیوںکو غیر قانونی قرار دیدیا گیا اور نقشوںکی منظوری پر بھی پابندی عاید کردی گئی۔ ایف ڈی اے نے ریونیو ڈپارٹمنٹ اور ضلع کونسل کو مراسلے جاری کردیے۔ ایف ڈی اے ذرائع کے مطابق شہر اور ضلع کے مختلف مقامات پر شروع کی گئی ان کالونیوں پر اعتراضات منظر عام پر آئے تھے جس پر انکوائری کے بعد انہیںغیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ دوسری طرف بعض مالکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیںکیا ان پر عاید کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔