آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر اور میرپور میں زلزلے کے جھٹکے

113

میرپور/ اسلام آباد (اے پی پی)آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر اور میرپور میں اتوار کی صبح زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی ونقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علاقے میں 24 ستمبر کے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے گزشتہ شب 3 بجے کے قریب آنے والے آفٹر شاکس کے نتیجہ میں پولٹری فارم کی عمارت زمین بوس ہو گئی، ملبے تلے دب کر 3 افراد زخمی ہوئے ۔