ترک بری فوج کے سربراہ کی امریکی ہم منصب سے شام کی صورحال پر تبادلہ خیال

119

انقرہ(اے پی پی)ترک بری فوج کے سربراہ جنرل یشار گولیر نے امریکی ہم منصب جنرل مارک میلی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میں شام میں ایک محفوظ علاقے کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل یشار گولیر نے امریکی ہم منصب جنرل مارک میلی سے ٹیلیفون پرگفتگو کی جس میں شام میں ایک محفوظ علاقے کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت میں ترک جرنیل نے امریکی ہم منصب کو نیا عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد بھی دی ۔