ڈیمز نہ بنانے سے واٹر لیول انتہائی تیزی سے گر رہا ہے‘ اختر مینگل

158

خضدار (آن لائن) بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ڈیمز نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان میں واٹر لیول انتہائی تیزی سے گر رہا ہے‘ اگر آج ہم نے منصوبہ بندی نہیں کی اور سنگین صورتحال کو نظر انداز کر دیا تو آنے والے کل میں ہمیں آباد نہیں بنجر زمینیں نظر آئیں گی‘ ڈیمز نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں کیوسک پانی سمندر میں جا گرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وڈھ میں زیر تعمیر ٹک ڈیم کا معائنہ کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ٹک ڈیم کی تعمیر سے آس پاس کے علاقوں کو بھر پور فائدہ ملے گا اور زراعت کے شعبے میں بھی ترقی نظر آئے گی ‘ بلوچستان میں ڈیموں کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ آج بلوچستان کاواٹر لیول انتہائی تیزی سے گر کر سرخ فیتے تک پہنچ چکا ہے۔