6.5ملین مالیت کی منشیات پکڑنے پر شہر یار آفریدی کی اہلکار کو تحسین

130

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت انسداد و منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ سرحدوں پر پاکستان کی ساکھ کی حفاظت کرنے والے ہیروز کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔اتوار کواپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اے این ایف کے اہلکار تسلیم نے اسلام آباد ائرپورٹ پر6.5 ملین روپے مالیت کی 1100 گرام منشیات لے جانے والے شخص کو پکڑا۔ وزیر مملکت خاص طور پر اے این ایف اہلکار سے ملنے ائر پورٹ گئے۔