پاکستان حج مشن مدینہ منورہ کے پروٹوکول آفیسروحید چودھری انتقال کرگئے

75

پاکستان ہاؤس مدینہ منورہ میں پاکستان حج مشن کے پروٹوکول آفیسر وحید چودھری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان کے وزیر حج و مذ ہبی امورنورالحق قادری اورپاکستان قونصلیٹ جدہ کے اعلیٰ عہدے داروں نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔ مرحوم اپنی خوش اخلاقی اور حسن تعاون کی وجہ سے بے حد مقبول تھے۔مرحوم کبڈی کے بہت اچھے کھلاڑی اورمدینہ منورہ میں کبڈی ٹیم کے کپتان بھی تھے۔