پاکستانی بچی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

117

جدہ میں مقیم پاکستانی بچی نے منفرد کارنامہ انجام دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ سوبیتا فرید حسن نہ صرف حافظ قرآن ہے بلکہ اس نے کسی بھی اسکول سے نصابی تعلیم حاصل کیے بغیر انتہائی محنت اور لگن سے او لیول کے تمام مضامین میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔سوبیتا کا کہنا ہے کہ میں کوشش کروں گی کہ دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم میں بھی اعلیٰ مقام حاصل کروں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا یہ سچ ہے میں کبھی کسی اسکول نہیں گئی جبکہ میں نے پہلا امتحان او لیول کا پرائیویٹ طور پر دیا ہے۔ اپنی کامیابی پر انہوں نے والدین کی دعاؤں اور استاد اقرا امانت اللہ کی محنت کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔