سعودی یوم الوطنی پر پاکستانی ثقافتی مصنوعات کی نمائش

93

جدہ میں پاکستانی کمیونٹی نے سعودی عوام کے ساتھ مل کر 89 ویں سعودی یوم الوطنی کے جشن میں بھر پور حصہ لیا۔ اس حوالے سے پاکستان جرنلسٹس فورم (پی جے ایف )، سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کی مشیر پاکستانی نژاد سعودی خاتون نوشین وسیم اور پاکستان قونصلیٹ جدہ کے تعاون سے جدہ کامرس اینڈ انڈسٹری کی نمایش گاہ میں پاکستان کا اسٹال لگایا گیا، جہاں پاکستانی ثقافت سے متعلق اشیا رکھی گئی تھیں۔ نمایش میں آنے والے ہزاروں افراد نے پاکستان کے اسٹال پرخوب صورتی سے سجی ہوئی مصنوعات کو بےحد پسند کیا۔ اس موقع پر پی جے ایف کے بانی چیئرمین امیر محمد خان نے سعودی عرب کے یوم الوطنی پر مبارک باد دیتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کی لازوال اور دیرینہ دوستی کا ذکر کیا۔ انہوں نے پاکستانی اسٹال کی تزئین کے سلسلے میں پاکستانی قونصلیٹ کے پریس قونصلر ارشد منیر اور جی ای اے کی مشیر نوشین وسیم کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔