ای پی سی اے کی مجلس عاملہ کا سالانہ اجلاس

141

ایسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن (ای پی سی اے) کی مجلس عاملہ کا سالانہ اجلاس برائے سیزن 2019-20ء جدہ کے مقامی ریستوران میں منعقد ہوا، جس میں ٹورنامنٹس میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتان، معززین شہر، اپسانسرزاور رجسٹرڈ کلبوں کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ای پی سی اے کے جنرل سکرٹری ابوالحسن نے تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز کیا۔، جس کے بعد صدر فرحت محمود نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے اسپانسرز ، ارکان اور مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ فرحت محمود نے سیزن 2018-19ء کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے تمام انسپانسرز کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور آیندہ بھی بہترین تعاون کی امید ظاہر کی ۔ اس موقع پر ای پی سی اے ڈویلپمنٹ منیجر مدثر نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ایسوسی ایشن کے لیے مزید اسپانسرزکا وعدہ کیا۔ ای پی سی اے امپائر کے سربراہ شاہد نے سعودی عرب میں پہلی بار امپائرنگ پینل کا اعلان کیا۔ جنرل سیکرٹری امتیاز میکر نے 2019-20ء کے سیزن میں رُول بُک میں تبدیلی کی وضاحت کی۔ ای پی سی اے کےخازن عابدی نے گراؤنڈزکی مینٹی نینس کے اخراجات سے متعلق تفصیلات بتائیں۔ اسٹیٹس منیجر شفقت نے کپتانوں کو اسکور شیٹ اور اسے مناسب انداز میں بھرنے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ میڈیا اینڈ ٹورنامنٹ منیجر عمر لودھی نے ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کا اعلان کیا اور کپتانوں کو میڈیا کی اہمیت اورافادیت سے آگاہ کیا۔ آخر میں تمام کپتانوں نے آپس میں گفتگوکرتے ہوئے نئےسیزن کو پرجوش اندازمیں شروع کرنے کا عزم کیا۔ ای پی سی اے کے صدر فرحت محمود نے سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی) کے ڈیولپمنٹ اجلاس اور نئی ایس سی سی کمیٹیوں کی تفصیلات سے شرکا کو آگاہ کیا اور ایس سی سی کے سی ای او ندیم ندوی کی ایسٹرن پروانس میں کرکٹ کی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے کام کی تعریف کی۔