آئوٹ ڈور پلانٹس کی دیکھ بھال

630

 

ان ڈور پلانٹس آپ کی سوچ کے برعکس کافی سخت جان ہوتے ہیں۔ ان میں آپ مہینوں کھاد نہ ڈالیں تو یہ پھر بھی جوں کے توں نظر آئیں گے لیکن اس کے باوجود بھی چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے جو یہ ہیں۔
1۔پودوں کو کبھی ACوالے کمرے میں نہ رکھیں۔
2۔ان ڈور پلانٹس کو کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس لیے آپ ان میں 2یا 3دن کے بعد پانی ڈالیں اور اگر آپ کے پاس بیلیں پانی میں ہیں تو ہر 5دن کے بعد ان کا پانی بدلیں۔
3۔ان پودوں کی کھاد بہت ہی نرم ہونی چاہیے جوکہ آپ کو گملے میں پودا رکھنے سے پہلے تیار کرنی ہوگی اس کی ترکیب آگے ملاحظہ فرمایئے۔
4۔ انہیں تنگ جگہ پر ہر گز نہ رکھیں بلکہ ہوا دار حصے میں رکھیں۔
5۔ ان میں خشک چائے کی پتی ہفتہ میں 1مرتبہ ضرور ڈالیں۔(اس سے پودے تیزی سے بڑھتے ہیں)
6۔ ان کی صفائی کسی اسپرے گن میں پانی بھر کر اس سے کریں،اگر پودے صاف ستھرے رہیں گے تو زیادہ نشوونما پائیں گے۔
7۔ خراب پتوں اور ڈالیوں کو تیز دھار قینچی کی مددسے تر چھا کرکے کاٹیں۔
ان ڈور پلانٹس کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ ان میں کیڑے بالکل نہیں لگتے۔ اب آپ بے فکر ہوکر اپنے گھر میں اور کمروں میں ان ڈور پلانٹس رکھ سکتے ہیں جوآپ کے گھر کی خوبصورت ورونق میں اضافہ کریں گے۔
بیلوں کی دیکھ بھال
1۔ اگر آپ کے گھر میں کئی طرح کی بیلیں لگی ہوئی ہیں تو سب سے پہلے یہ کریں کہ انہیں کسی بڑے سے گملے یا پھر بری بڑی کیاریوں میں رکھیں۔
2۔ ہر روز شام کے وقت بیلوں پر پانی کا چھڑکائو کریں۔
3۔ ان کی ٹہنیوں یا مزید نشوونما پانے والی شاخوں کو کسی پتلی سی رسی کی مدد سے دیوار میں کیل لگاکر اس سے باندھ دیں۔ دھاگے وغیرہ کا استعمال ہر گز نہ کریں، اس سے شاخیں ٹوٹ جاتی ہیں۔
4۔اگر اس میں کسی بھی طرح کے کیڑے لگنے لگیں تو صرف اس کے پتوں پر ’’امونیا)کا اسپرے کریں۔
5۔ ’’امونیا‘‘کا اسپرے صرف ضرورت کے وقت کریں اور جڑوں کو لازمی طور پر اس سے بچائیں بلکہ کھاد اور جڑوں والے حصے پر پلاسٹک رکھ دیں تاکہ ’’امونیا‘‘اس کی جڑوں میں نہ جاسکے۔
6۔ گلے ہوئے پتوں اور ٹہنیوں کو فوراً ہی تیز دھار قینچی کی مدد سے ترچھی حالت میں کاٹ دیں تاکہ دوسرے پتے اور ٹہنیاں اس سے متاثر نہ ہوں۔
7۔ نئی اگنے والی بیلوں کو تیز دھوب میں نہ رکھیں۔
8۔گملے کی کھاد کو کھرپی کی مدد سے کناروں کی طرف سے الٹ پلٹ کریں۔
9بیلیں تیزی سے کھاد کو اپنے اندر جذب کرلیتی ہیں لہٰذا ہر ماہ 3سے 4مرتبہ نرم کی کوئی کھاد ضرور ڈالیں۔
10۔کھاد ڈالنے کے فوراً بعد ہی اس پر پانی کا مناسب مقدار میں چھڑکائو کریں۔
مندرجہ بالاتمام تجاویز پر عمل کرنے سے آپ کے گھر کی بیلیں خوب نشوونما پائیں گی۔ صرف بیلیں ہی ایسے پودوں میں شمار ہوتی ہیں جو بہت ہی کم عرصہ میں بہت زیادہ جلدی نشوونما پاتی ہیں۔